• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
     فصلوں کو صاف کرنےوالا روبوٹ

گزشتہ دنوں سائنس دانوںنے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے،جو فصلوں سے جھاڑیاں ،گھاس پھوس اور دیگر بوٹیاں وغیرہ کو بآسانی صاف کر سکتا ہے ۔اس کو سوئٹرزلینڈ کی کمپنی ’’ایکو روبوٹکس ‘‘ نے مصنوعی ذہانت سے تیار کیا ہے ،اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں فصلوں کے ساتھ اُگنے والی اضافی گھاس اور جھاڑیوں کوصاف کرنے کے لیے 26 ارب ڈالر سالانہ مختلف دوائوں اور کیمیکلز پر خرچ کیے جاتے ہیں ،جس سے فصلوں کو نقصان بھی پہنچتا ہے ۔یہ روبوٹ اس مسئلے کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ ایک چھوٹی متحرک میز کی طرح دکھائی دیتاہے ،جس کے اوپر شمسی سیل نصب کیے گئے ہیں ۔اس کی لمبی گردن پر ایک کیمرہ بھی لگا ہے جو کمپیوٹر وژن سے دیکھتا ہے اور جی پی ایس نظام اس کی رہنمائی کرتا ہے ۔یہ مشین 12 گھنٹے لگاتار کام کرسکتی ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس روبوٹ کی وجہ سے اسپرے کرنے کی شرح میں 20 گنا تک کمی ممکن ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین