• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اب فیس بک سے واٹس ایپ پر پوسٹ شیئر کرنا ممکن ہوگیا

اب فیس بک سے واٹس ایپ پر پوسٹ شیئر کرنا ممکن ہوگیا

فیس بک اب ایک ایسا فیچر متعارف کر وارہی ہے ،جس کی مدد سے فیس بک کے مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کیا جاسکے گا ۔اس فیچر کو’’واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ (Send to whatsApp)کا نام دیا گیا ہے ،تاہم ابھی تک اس فیچر کے متعارف کرانی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔اس فیچر کو منتخب کرتے ہی فیس بک کا مواد واٹس ایپ میں انفرادی یا گروپس اکائونٹس میں شیئر ہوجائے گا ۔اس فیچر کی مدد سےویڈیوز ،تصاویر اور تحریریں بآسانی شیئر کی جاسکیں گی ۔صارفین کسی بھی پوسٹ پر جاکر شیئر پر کلک کریں گے تو تین آپشنز write post ,share now and send to whats app سامنے آتے ہیں جیسے ہی صارف ’’واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ آپشن کاانتخاب کریں گے تو ایک لنک آپ کے سامنے آئے گا جسے واٹس ایپ پر بھیجا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پہلے اس مقصد کے لیے پہلے مواد کو ڈائون لوڈ کرنا ہوتا تھا ،پھر واٹس ایپ پر لوڈ کیا جا تا تھا ،تا ہم اس فیچر کے ذریعے براہ راست صرف ایک کلک سے فیس بکپر موجود مواد کو واٹس ایپ پر بھیجا جاسکے گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین