• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دھوپ روبوٹ

حال ہی میں ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو گھر کے کونے کونے کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اس کو ماہرین نے ’’کائیاں ‘‘ کا نام دیا ہے ۔یہ دیکھنے میں بالکل ڈش انیٹنا کی طرح لگتا ہے ۔اسے جہاں بھی دھوپ ملتی ہے ،اس کا خاص ریفلیکٹر اسے گھر کے اندر مطلوبہ جگہ پر بھیجتا ہے اور گھر کا وہ حصہ سورج کی قدرتی روشنی میں روشن ہوجاتا ہے ۔اس کے اندر نصب خاص نظام جانتا ہے کہ کس جگہ اند ھیرا ہے اور کہاں روشنی ڈالنی ہے اور پورے دن سورج کے لحاظ سے خود کو تبدیل کرتے ہوئے روبوٹ گھر کے اندھیرے حصوں کو روشن کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کو بآسانی عمارتوں ،کار خانوں اور دفاتر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہوگا کہ گھر کے اندر یا باہر کسی بھی مقام پر دھوپ کی ایک کرن یا روشنی کا دھبہ اسے دکھا دیں ،پھر یہ خود اپنے آپ کو اس لحاظ سے منظم کرتے ہوئے مطلوبہ جگہ پر روشنی بھیجنے لگتا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی بجلی اور چار جنگ کی ضرورت نہیں ،کیوں کہ یہ خود سورج سے توانائی لیتا رہتا ہے ۔یہ روبوٹ لوگوں میں سیروٹونن اور وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔اس کو کسی بھی کھمبے ،دیوار ،بالکونی اور دیگر اشیاء پر نصب کیا جاسکتا ہے ۔اس کی قیمت پاکستانی 23 ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین