• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوال کا چاند نظرآنے کے امکانات آج کم ہیں، موسمیات

شوال کا چاند نظرآنے کے امکانات آج کم ہیں، موسمیات

محکمہ موسمیات نے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظرآنے کے امکانات کم ظاہر کیے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 13جون کو رات 12بجے ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 13جون کو رات 12بجے کے قریب ہوگئی، 14 جون کی شام تک چاند کی عمر19گھنٹے 3منٹ ہوگی اور چاند کا زاویہ ایک ڈگری 51منٹ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غروب آفتاب کے بعد 39منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے، 29رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،14جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین