• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھوں پر سجنے والی مہندی کیسے تیار ہوتی ہے؟

ہاتھوں پر سجنے والی مہندی کیسے تیار ہوتی ہے؟

عید کی تیاریوں میں مہندی شامل نہ ہو تو خواتین کی عید ادھوری رہتی ہے، ہاتھوں پر رنگ بکھیرتی مہندی با آسانی کون میں دستیاب ہوتی ہے ،خوشبودار مہندی کو تیار ہونے میں کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

خواتین کے ہاتھوں پر سجنے والی مہندی کئی مراحل سے گزرنے کے بعد تیار ہوتی ہے،مہندی کو بنانے کے لیے کئی ہاتھوں کو کام کرنا پڑتا ہے۔

سب سے پہلےمہندی کو بھگوکر مشین میں ڈال کر مختلف کیمیکل سے گزارا جاتا ہےپھر بڑےبڑے ڈرمزمیں مہندی کوبھرنےکےبعد سانچوں کی مدد سے سمیٹتے ہیں،کون میں بھرنےکے بعد اسے ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے

کئی مراحل کے بعد حنا خوشبو اور رنگوں کے ساتھ خواتین کے ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے کےلیے مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔

عید ہو یا کوئی بھی خوشی کا تہوار صنف نازک کے لیے مہندی کی اہمیت کم نہیں ہوتی،مہندی سے ہاتھوں پرسجنے والے ڈیزائن اتنے حسین اور نمایاں ہوتے ہیں کہ مہندی کی ساری قیمت وصول ہوجاتی ہے ۔

تازہ ترین