• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو ، ہائی اسپیڈ انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی تنصیب کی تیاریاں


شکاگو میں اپنی نوعیت کے انوکھے ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے مطابق زیرِ زمین گولی کی سی رفتار سے سفر کرنے والی شٹل تیار کی جائے گی۔

شکاگو ، ہائی اسپیڈ انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی تنصیب کی تیاریاں

ٹیلسا کمپنی کے سی ای او ایلن مسک نے اس حیرت انگیز منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شٹل 150میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی جوشکاگو سے او ہائر انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک سفر کرے گی۔

اس شٹل میں بیک وقت کئی افراد سفر کر سکتے ہیں جو نہ تو ٹریفک میں پھنسے گی بلکہ ایک سرنگ نما راستے سے گزرتے ہوئے سواروں کو بروقت منزل پر پہنچا ئے گی۔

ایئر پورٹ سے ڈاؤن ٹاؤن کا سفر پر یہ وہیکل ہر30سیکنڈ میں روانہ ہو گا جس میں لگ بھگ 16 مسافر اور ان کا سامان بھی ان کے ساتھ ہو گاجبکہ اس ٹرانسپورٹ سروس سے 40منٹ کا راستہ سمٹ کر صرف 12منٹ رہ جائے گا۔

کمپنی نے اس منصوبے کے تین سال میں مکمل ہونے کا پیغام دیا جبکہ اس شٹل میں سوار ہونے کے لئے فی مسافر 20ڈالر سے25ڈالر ادا کرے گا۔

تازہ ترین