• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے ۔

ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

 جھگڑے میں لاٹھی اور ڈنڈوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم پولیس نے 4 افراد کو زیر حراست لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوںکو پوشٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین