• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کو تحفظ دیا جائے، نورین برکت

جنیوا (پ ر)حکومت پاکستان مسیحیوں کو جان و مال کاتحفظ فراہم کرے، آئے روز مسیحیوںکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا کوئی تدارک نہیں کیا جاسکا۔ایسے تمام قوانین جو انسانی حقوق کی نفی کرتے ہیں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان قوانین کو مذہبی فوبیا ، ذاتی دشمنی اور جائیداد ہتھیانے کے لئے غلط طور پر استعمال کیا جارہاہے، ا ن خیالات کا اظہار سوئٹزرلینڈ میں جنیوا کے دفتر کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیم اوورسیز پاکستانیز مسیحیوں کی صدر نورین برکت نےمظاہرے میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسیحیوں نے پاکستان کی سالمیت کے لئے قربانیاں دی ہیںاوراس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سوئٹزر لینڈ کی حکومت اور دنیا کے تمام ممالک خصوصاً تھائی لینڈ ،سری لنکا کی حکومتوں سے بھی اپیل کی کہ ان تمام اسائلم سیکرز کو اسائلم دیا جائے جو حالات اور غیر مساوی سلوک سے تنگ آکراپنے ملک سے ہجرت کرنے پرمجبور ہوگئے تھے اورکئی سال سے اسائلم نہ ملنے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے تارکین وطن مسیحیوں کے لئے ا سائلم کے طریقہ کارکو آسان بنا یا جا ئے ۔ مظا ہر ے میں مقامی مسیحی افراد ، سیاسی پارٹیزPDU and EVP اور ICS and Open door سوشل آرگنائیزیشن کے علاوہ یورپ بھر سے مسیحی کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان کی سلامتی ،بھائی چارے اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لئے دعا ئیں بھی کی گئیں۔مظاہرے کے اختتام پر سوئس پارلیمنٹ کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔
تازہ ترین