• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، سعودی اتحادی افواج کاالحدیدہ کے ہوائی ا ڈے پر قبضہ، جھڑپوں میں 280 حوثی باغی ہلاک

صنعاء(نیوز ایجنسی) یمن میں سعودی اتحادی افواج نے شدید لڑائی کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے، یمنی و سعودی فوج نے ساحلی شہر کے ہوائی اڈے پر بڑا حملہ کیا، دو اطراف سے ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی فورسز الحدیدہ ایئر پورٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یمنی و سعودی فوج نے بدھ کو اس ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا۔ 4 روز سے جاری جنگ کے بعد باالاخر اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں اور دو اطراف سے ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین