سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں پر بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل بلوچ عسکریت پسندی کا مکرو چہرہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلوچ عسکریت پسندی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ذہنی پستی کا یہ عالم ہے یہ حجام اور مزدوروں کو بھی دشمن سمجھتی ہیں۔
مصطفیٰ نواز کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بلوچ دہشتگردوں نے پنجابی اساتذہ جن میں خاتون بھی شامل تھیں ان کو نشانہ بنایا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی، ظلم اور کھلی دہشگردی ہے۔