• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، انتہائی مطلوب طالبان کمانڈر کےبیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

پشاور( نمائندہ جنگ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انہتائی مطلوب کمانڈر مولوی بہادر جان کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملا بہادر جان نجی پرواز سے دبئی جارہا تھا ،حلیہ بھی بدل رکھا تھا ،ایف آئی اے نے پوچھ گچھ شروع کر دی ،گرفتاری پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہتا تھا اور اس نے اپنا حلیہ بدل رکھا تھا تاہم کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے ہے اور وہ دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ وزارت داخلہ نے اس کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال رکھا تھا جسے گرفتاری کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین