• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے، انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ

پاکستان بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے، انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے اورمزید بڑھا سکتا ہے۔پاکستان جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانا جاری رکھ سکتا ہے،اسٹاک ہام انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت کے پاس 130 تا 140 جبکہ پاکستان کے پاس 140 تا 150 نیوکلیئر وارہیڈ ہیں،چین کے پاس اس کی تعداد دگنی ہے لیکن بھارت اپنی صلاحیت پر پُر اعتماد ہے۔2018 میں امریکا کے پاس 6450،روس 6850،برطانیہ 215،فرانس 300،چین کے پاس280،اسرائیل 80اور شمالی کوریا کے پاس 10 تا 20 جوہری ہتھیار ہیں۔ان کی مجموعی تعداد 14ہزار 935 بنتی ہے۔

تازہ ترین