• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو اقتدار ملا تو معاشی نمو 10فیصد تک لے جائینگے،مفتاح اسماعیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق مشیر خزانہ اوراین اے 244سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم کراچی سے کئی سیٹیں جیتیں گے۔ کراچی میں سڑکیں نہیں بن سکی ہم نے گرین لائن بنادیا سندھ حکومت بسیں نہیں لاسکی وہ بھی ہم لائیں گے کراچی کو امن دیا ہے امن صرف نواز شریف نے دیاہے مسلم لیگ ن کو اگر موقع ملا تو پاکستان کی اکنامک گروتھ کو 8سے 10فیصد تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ پرویز مشرف نےشروع کیا اور ہم نے اسے مکمل کیا جس کی پروڈکشن جاری ہے اگلا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کراچی سے ہوگا۔ وہ منگل کو مقامی ہال میں عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے عید ملن پارٹی میں ملک کے ممتاز صنعتکاروں، بینکاروں، چیمبر آف کامرس فیڈریشن آف پاکستان، صنعتی ایسوسی ا یشن کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سستی بجلی پیدا کی کراچی اور ساہیوال میں کول کے پاور پلانٹ تیار کئے جو کام کررہے ہیںانہوں نے کہا ہم نے کراچی کی لوڈشیڈنگ پر کام کرنا ہے یہ کام مسلم لیگ (ن) ہی کرسکتی ہے کے پی کے 70میگاواٹ بجلی بھی نہیں بنا سکی انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایکسپورٹ 30فیصد بڑھے گا۔ ہم ٹاپ نول، فور کنٹری میں آجائے گا ۔ ایکسپورٹ 50ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ مسلم لیگ کو پانچ سال مل جائے تو تمام چھوٹے چھوٹے مسائل ختم کردیں گے ہم نے انفااسٹرکچر بنائے ہیں گندگی دور کرنی ہے۔ ہم کراچی میں 50ملین گیلن میٹھا پانی بنانے کا پلانٹ لگائیں گے۔ یہ پانی بیس سے پچیس پیسہ فی گیلن پڑے گا یہ پلانٹ دو ڈھائی سال میں مکمل ہو جائے گا کراچی کے ہر علاقے میں پانی پہنچے گا ہم دو سال میں چار مزید بس روٹ بنائیں گے ہم کراچی میں بجلی کا مسئلہ حل کریں گےکراچی کو ہر سال 300میگاواٹ کی کمی کا سامنا رہتا ہے ہم مزید بجلی پیدا کرکے مستقل طور پر حل کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلہ وزیراعظم پاکستان کراچی سے ہو گا اور اگلا وزیرخزانہ بھی کراچی سے ہوگا کراچی سے معیشت کے فیصلے ہوتے ہیں اگر کراچی کا آدمی ہوتا تو اس کا فائدہ کراچی کو ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بجٹ میں وہ چیزیں دی جو اس سے قبل نہیں ہوئی۔ ہم نے ٹیکس ریفنڈ بھی کرائے پی پی پی کے دورمیں 2.8فیصد تھی ہم پانچ سالوں میں گروتھ 5فیصد پر لائے ہیں۔ وزیر خزانہ بناتو گروتھ5.7فیصد ہوگی ہم نے ملک کو خود کفیل کیا ہم چاول، گنا، گندم میں خود کفیل ہے ہم کپاس میں بھی خود کفیل ہو جائیں گے۔ غذائی اجناس پر صرف دو فیصد مہنگائی ہوئی بنگلہ دیش اوربھارت کی ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی اس لئے ہمیں اپنی کرنسی کو ایڈجسٹ کرنا تھی۔معروف بینکار اور صنعتکار عارف حبیب نے کہاکہ صنعت کار مفتاح اسماعیل کے الیکشن لڑنے پر ان کے شکر گزار ہے مفتاح اسماعیل کراچی کے سپوت ہیں انہیں کراچی کے مسائل اور معیشت کا علم ہے۔
تازہ ترین