• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز کے مظالم، 3 کشمیری شہید، دھماکے سے گھر اڑا دیا

بھارتی فورسز کے مظالم، 3 کشمیری شہید، دھماکے سے گھر اڑا دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، دھماکے سے ایک گھر بھی اڑا دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی فورسز نے دھماکے سے ایک گھر بھی تباہ کر دیا، واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیاجبکہ کئی کشمیریوں پر شدید تشدد بھی کیا گیا۔

تازہ ترین