• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 کی سلطان مسجد میں ادا کر دی گئی، معروف مزاح نگار کواہم ادبی اور سماجی شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا۔

اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 95 برس کی عمر میں بدھ کو کراچی میں انتقال کر گئے جس کے ساتھ ہی عہد یوسفی بھی ختم ہو گیا۔

مشتاق یوسفی چار ستمبر 1923 کو بھارت کی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے تھے۔انہوںنے تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔

انہوںنے ابتدائی تعلیم راجپوتانہ، ایم-اے (فلسفہ) آگرہ یونیورسٹی، ایل ایل بی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) سے حاصل کی۔ کراچی آنے کے بعدمسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی۔

پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کو ادب میں نمایاں کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے 1999 میں ستارۂ امتیاز اور 2002 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین