• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان بغیر حفاظتی اقدامات کے 57منزلہ بلند عمارت پر چڑھ گیا


زندگی ایک ایسی چیز ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کی خاطرجان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔ذرااس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جس نے کچھ کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کےملبورن کی بلند عمارت پر چڑھ گیا۔

نوجوان بغیر حفاظتی اقدامات کے 57منزلہ بلند عمارت پر چڑھ گیا

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے27سالہCheungنامی نوجوان باریک راہداریوں سے گزرتے اور سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ٹاور کے اوپر سِرے پر پہنچااور ہیڈ کیم کے ذریعے اپنی مہم جوئی فلمبند بھی کرتا دکھائی دیا جبکہ ڈرے بغیر مزے سے چاکلیٹ بھی کھائی۔

اونچائی پر پہنچ کر اس سر پھرے نے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے ٹاورپراپنی بہادری دکھائی جس کی معمولی سی غلطی بھی یقیناًاس کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔

تازہ ترین