• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے حیدرآبادکو اس کے جائز حصے سے محروم رکھا، ایم ایم اے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل حیدرآباداور این اے 226 کے امیدوار حافظ طاہر مجید نے ایم ایم اے کے رہنماؤں اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ساتھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ ایم ایم اے کے رہنماؤں نے کہا کہ35,40 سال سے پی پی،مسلم لیگ اورایم کیوایم کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ہر دور میں حیدرآبادکواس کے جائز حصے سے محروم رکھا، حیدرآبادملک کا پانچواں اور سندھ کا دوسرابڑا شہر ہے، اردو اور سندھی بولنے والوں کا جینا مرنا اسی شہر سے وابستہ ہے،اس شہرنے پی پی،مسلم لیگ اورایم کیوایم سب کوباربارمنتخب کیاہے لیکن افسوس جن لوگوں کومنتخب کرکے ایوانوں میں بھیجا انھوں نے اپنے اورپارٹی مفادات کے لیے سب کچھ کیا مگر حیدرآباد اور حیدرآبادکے شہریوں کو سوائے نعروں کے کچھ نہیں دیا،حیدرآبادجنرل یونیورسٹی سے محروم ہے،سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ نے یونیورسٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا اور اعلان بھی کیا،ان کی حکومتیں مدت پوری کرکے ختم ہوگئیں مگر حیدرآبادمیں ایک یونیورسٹی قائم نہیں کرسکے، فراہمی آب اور نکاسی آب شہریوں کے لیے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے،پینے کاپانی دستیاب نہیں، اسی طرح نکاسی آب کی صورتحال بھی ابتر ہے، بجلی کے لیے شہری حیسکوکا ظلم سہنے پر مجبور ہیں،عملہ خود بجلی چوری کرانے میں ملوث ہے، انھوں نےکہاکہ شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اورپارک اورتفریحی گاہوں کا فقدان ہے جن لوگوں نے یہاں سے ووٹ لیے ہیں اور شہرپرمسلط رہے ہیں انھوں نے حیدرآبادکے لیے کچھ نہیں کیا ہے،ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات جیت کرقومی اورصوبائی اسمبلیوں میں عوامی فلاحی کام کریں گے۔
تازہ ترین