• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کام،سندھ کا پنجاب اور کراچی کا لاہور سے کوئی مقابلہ نہیں،گورنر زبیر

کراچی (رپورٹ/خورشید عباسی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سندھ تعلیم، صحت ، ٹرانسپورٹ اور عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ہر شعبے میں پیچھے رہ گیا ہے اور افریقہ کے کسی گائوں کا منظر پیش کررہا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دس سالہ دور میں کراچی میں صرف دس بسیں چلانے میں کامیاب ہوئی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں کہ سندھ کا پنجاب سے اور کراچی کا لاہور سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ عوام سے خصوصی بات چیت کررہے تھے گورنر سندھ نے کہا کہ پرویز مشرف بنیادی طورپر بزدل اور کمزور آدمی ہیں وہ نہ سابق چیف رہے اور نہ ہی سیاستدان بن سکے ہیں نواز شریف عدالتوں میں 100حاضریاں دے چکے ہیں جبکہ مشرف صرف دومرتبہ عدالت گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کی ترقی کا دارومدار پالیمینٹ کے منتخب نمائندوں پر ہوتا ہے دنیا بھر میں اس کو اہمیت دی جاتی ہے میں 26سال امریکن ملٹی نیشنل کمپنی (آئی بی ایم)سے وابستہ رہا ہوں وہاں اگر کوئی انتخابات میں حصہ لیناچاہتا ہے تو اس کو کمپنی کی جانب سے چھٹی دی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے مگر ہمارے ملک کی تاریخ اس طرح کے واقعات سے بھری پڑی ہے اگر انتخابات ملتوی ہوئے تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں سول ملٹری تعلقات خراب ہوتے ہیں اس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔
تازہ ترین