• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کو کامیابی پر عمران خان کی مبارکباد

ترک صدر کو کامیابی پر عمران خان کی مبارکباد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ اردوان کا نیا دورِصدارت ترک عوام کیلئے مزید استحکام اور خوشحالی کا موجب بنے۔

واضح رہے کہ 15 سال سے اقتدار میں رہنے والے رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ہونے والے ترک صدارتی انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ترک الیکشن کمیشن نے رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا، اردوان کو 53اعشاریہ 8 فیصد اور حزب اختلاف کے رہنمامحرم انجےکو 30اعشاریہ 1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں، حتمی سرکاری اعلان جمعہ کو کیا جا ئے گا ۔

محرم انجےنے اپنی شکست بھی قبول کرلی ہے،ترکی میں رجب طیب اردوان کی جیت کے بعد پارلیمانی نظام صدارتی نظام میں تبدیل ہوگیا،سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق ووٹنگ کا تناسب 87 فیصد رہا ہے۔

ترکی کی تاریخ میں پہلی بارصدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہوئے ہیں، صدارتی انتخابا ت میں ترک صدررجب طیب اردوان نے میدان مار لیا۔

صدر اردوان نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ امید ہے انتخابی نتائج پر انگلی اٹھاکر جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، جمہوریت اور معیشت کی بہتری کا سفر جاری رکھیں گے۔

ترک صدر نے شام میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مزید سخت اقدمات کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ سے صدر کے اختیارات میں اضافہ ہوگا، ناقدین کا کہناہے کہ لامحدود اختیارات ملنے سے صدر اردوان پارلیمنٹ کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کریں گے۔

تازہ ترین