• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فوج سے پوچھاجائے عزیر بلوچ کوجیل کب بھیجے گی‘‘

’’فوج سے پوچھاجائے عزیز بلوچ کوجیل کب بھیجے گی‘‘

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت مسلسل التواء کا شکار، عدالت نے رجسٹرار کو حکم دیا کہ فوج سے پوچھاجائے کہ عزیربلوچ کو جیل میں کب بھیجا جائے گا۔

لیاری گینگ وار کےسرغنہ عزیر بلو چ کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نےر جسٹرار اے ٹی سی کو بھی ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئےعزیر بلوچ کی جیل کسٹڈی کےحوالے معلومات طلب کرلی۔ عدالت کا کہنا تھاکہ 11اپریل 2017کو عزیر بلوچ کو فوج کےحوالے کیا گیا، رجسٹرار فوج سے پوچھے عزیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی۔

عدالت نےکہا کہ 2012 کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کےباعث التواء کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار فوج سے پوچھ کےبتائیں کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عزیر بلوچ کو پیش کیاجائےگا؟

تازہ ترین