• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور انکے خاندان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ناہید خان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی ورکرز کی رہنما اور حیدرآباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی امیدوار ناہید خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے تمام افراد کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے، آصف زرداری اور ان کے خاندان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ وہ کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گی۔ حیدرآباد پریس کلب میں این اے 225 سے آزاد امیدوار محمد نواز عباسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد سندھ کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گی اور عوام کو ان کا حق دلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف انہوں نے علم بغاوت بلند کیا ہے‘ کرپشن کرنے والے تمام افراد کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔ ناہید خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ان کے خاندان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ بھٹو ایک شخصیت کا نہیں بلکہ نظرئیے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو تباہ کرنے والی مافیا سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں‘ سندھ کی نگراں حکومت گذشتہ حکومت کا تسلسل ہے‘ ہم نگراں حکومت کو نہیں مانتے۔
تازہ ترین