• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…کریم یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لیے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔

٭…پیاز کو کرسپی اور اچھی طرح براؤن کرنے کے لئے سے پہلے سلائس کی ہوئی پیاز کو پندرہ منٹ کے لئے دہی میں بھگو دیں پھر فرائی کریں اس سے پیاز کا رنگ اچھا آئے گا ۔

٭… اگر سالن بنانے کے بعد شوربے ، قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آرہا ہو تو اس میں آدھا چمچ قصوری میتھی شامل کردیں تھوڑی ہی دیر میں گھی یا تیل اوپر آجائے گا۔

٭…باسی چاولوں کو تازہ کرنے کے لئے دیگچی میں تازہ چاول ابالیں اور اسی میں باسی چاول شامل کر دیں ایک ابال آنے کے بعد پانی چھان کر چاولوں کو دم پر رکھ دیں ۔

٭…آلو ابالنے کے بعد ہمیشہ انہیں گرم گرم چھیل لیں کیوں کہ ٹھنڈے ہونے کے بعد چھیلنے پر ان میں لیس پیدا ہوجاتی ہے ۔

٭…سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے دھو کر اس کی ڈنڈی اتار دیں اس سے مرچ کافی عرصے تک فریش رہتی ہے ۔

٭…چائے بنانے کے بعد تھرماس میں جو پتی رہ جائے اس سے انڈوں والی پلیٹیں دھونے سے ان میں موجود بدبو ختم ہو جاتی ہیں ۔ اس پتی کو خشک کرکے منی پلانٹ یا گلاب کے پودوں میں ڈالا جائے تو پودے تیزی سے بڑھتے ہیں ۔

٭…مکھیاں ناک میں دم کر دیں اور کھانا پینا دشوار ہوجائے تو آس پاس کہیں پودینہ لگادیں ۔مکھیاں نزدیک نہیں آئیں گی ۔

٭…گرمی میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے لئے سرکے اور پانی سے تر کیے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں ۔ گوشت کافی عرصے تک خراب نہیں ہو گا ۔

تازہ ترین