جوں جوں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے،ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ایسے میں خاتون خانہ کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے کہ اہل خانہ کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے فرحت بخش غزائیں اور مشروبات کا اہتمام کرے،آپ کی سہولت کے لیے آئس کریم اورمشروبات کی چند تراکیب دی جارہی ہیں،آزمائیے:
پشاوری آئس کریم
اجزاء:تازہ کریم آدھا لیٹر، تازہ دودھ آدھا کلو، ونیلا ایسنس چند قطرے، چینی ایک پیالی، کیوڑہ ایک کھانے کا چمچہ، پستے کٹے ہوئے چھ عدد ،جیلٹن پاؤڈر دو کھانے کے چمچے ،کارن فلور پانی میں گھلا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب: دیگچی میں دودھ ابالیں اور چینی ملالیں۔ اس میں چمچہ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کارن فلور ملائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتارلیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں باقی تمام اجزاء شامل کر کے خوب اچھی طرح سے ملائیں، پھر ائیر ٹائٹ ڈبے میں نکال بھر کر فریزر میں رکھ دیں۔ آئس کریم اچھی طرح سے جم جائے تو پیالوں میں نکال کر پیش کریں۔
مینگو آئس کریم
اجزاء: کریم 300ملی لیٹر، کنڈینسڈ ملک ایک کپ، مینگو پیوری ایک کپ، چینی 2/1کپ ،مینگو چنکس ایک کپ
ترکیب: بلینڈر میں کریم ،چینی، مینگو، پیوری، کنڈیسنڈ ملک ڈال کربلینڈکرکے پلاسٹک کے باکس میں ڈالیں۔ مینگو چنکس ڈال کر مکس کریں اور 8سے10گھنٹے کے لئے فریز کرلیں۔
فروٹی اسموتھی
اجزاء: آڑو ایک کپ، کیلے دو عدد، دہی ایک کپ، برف ایک کپ، چینی ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب: بلینڈر میں آڑو ، کیلے ، دہی ، برف اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں ، یہاں تک کہ وہ اسموتھ ہوجائے ۔ اب اسے فوراً سرو کریں ۔
گریپس کوکٹیل
اجزاء: انگو ر ،200گرام ،آئس کریم سوڈا 300ملی لیٹر، شوگرسیرپ4-5 کھانے کے چمچے ،آئسنگ شوگر 1/2کپ ،برف حسبِ ضرورت
ترکیب: 100گرام انگوروں کو صاف کرکے 1/2کپ آئسنگ شوگر لگاکر ایک طرف رکھ دیں ۔ اب ایک بلینڈر جگ میں باقی بچے ہوئے انگور ،آئس کریم سوڈا ،شوگر سیرپ اور حسب ضرورت برف ڈال کربلینڈ کرلیں ۔پھرگلاس میں نکال کر آئسنگ شوگر لگے انگوروں سے گارنش کرکے سرو کریں ۔ گریپس کوکٹیل تیار ہے ۔
اسٹرابری کولاڈا
اجزاء: اسٹرابری ایک کپ،کوکونٹ ملک پاؤڈر3کھانے کے چمچ،پائن ایپل جوس 1کپ،چینی 2کھانے کے چمچ،آئس کیوبز1 کپ،پسا کھوپرا1 کھانے کا چمچونیلاآئس کریم 2 اسکوپس،اسٹرابیری ایسنس 2سے 3 قطرے
ترکیب: بلینڈر میںاسٹرابری ،کوکونٹ ملک پاؤڈر،ایپل جوس،چینی ، آئس کیوبز، پسا کھوپرا، ونیلا آئس کریم اور اسٹرابری ایسنس ڈال کر بلینڈ کر لیں اور فوراً سرو کریں ۔