• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگلی روڈ سر پل کلی حاجی رمضان و ملحقہ علاقو ں میں طویل لوڈ شیڈنگ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سمنگلی روڈ سُرپل کلی حاجی رمضان کاکڑ میں لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی دن بھر بلا کسی شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور شام کے اوقات میں اکثر وولٹیج کم رہتا ہے جس کی وجہ سے اکثر گھروں میں قیمتی سامان جن میں فریج ٹیلی ویژن وغیرہ خراب ہورہے ہیں اس کے علاوہ سارا سارا دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رمضان کے بعد سے علاقے میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے مکینوں نے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے جلد از جلد صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو سمنگلی روڈ کو بلاک کردیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی علاقہ مکینوں نے نگران وزیراعلیٰ علائو الدین مری سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین