• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں ہونیوالی شرانگیزی کو احتجاج کا نام دینا ناانصافی ہے، زرداری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے صبر کا دامن نہ چھوڑیں جو صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کا نشانہ خطا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور عوام بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت کرینگے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاری میں ہونے والی شرانگیزی کو احتجاج کا نام دینا قطعی طور پر غلط اور ناانصافی ہے۔ لیاری کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے عشق کرتے ہیں۔ بلاول بھٹونے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کا پرچم سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر بینظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں۔ عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین