غریب لوگوں کی ٹوٹی پھوٹی بستی، نالیوں کا پانی، گلیوں میں بہتا ہوا، ٹوٹے پھوٹے کچے پکے مکان، ایک گندی سی بچی، بال بکھرئے ہوئے، ناک بہتی ہوئی، فراک میلا سا پہنا ہوا، پاؤں سے ننگی، روتی ہوئی، ایک دروازے پر کھڑی ہے، جس کاٹاٹ کا پردہ پھٹا ہوا، اندر سے آواز آئی۔ “ اری کیا ہوا سہزادی (شہزادی)؟ کیوں رو رہی ہو؟ “
“ مجھے سہنساہ (شہنشاہ) نے مارا ہے۔“ بچی نے میلی فراک سے ناک صاف کرتے ہوئے جواب دیا۔
(شمشاد)