• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کےنصف سےزائد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

کراچی کےنصف سےزائد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

الیکشن کمیشن نےکراچی کےنصف سےزائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دے دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے 4882 میں سے 2502 پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس ہیں ۔

ان میں سے کورنگی کے732،ضلع شرقی کے 697 ،ضلع جنوبی کے484اورغربی کے237پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 244 ہے،سب سے کم 108 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ملیرمیں ہیں۔

عام انتخابات کے لئے اہم اجلاس 6 جولائی کوطلب کر لیا گیا ہے جس میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق سیکیورٹی پلان ترتیب دیاجائے گا۔

تازہ ترین