• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ خان کابھارتی نژاد برطانوی گلوکار کے ساتھ ویڈیو لانچ کا اعلان

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے بھارتی نژاد برطانوی گلوکار منج مسک (آر ڈی بی) کے ساتھ میوزک ویڈیو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی میوزک ویڈیو کے حوالے اعلان کیا ہے۔

اس مختصر ویڈیو کلپ میں ان کے ہمراہ بھارتی نژاد برطانوی گلوکار منج مسک (آر ڈی بی) بھی موجود ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان دونوں کے اشتراک سے تیار کردہ نئی میوزک ویڈیو جلد آنے والی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ یہ ان کا پہلا پنجابی گانا ہے۔ انہوں نے گانے کا ٹائٹل بھی بتایا کہ گانا ’کلی کلی‘ جلد پیش کیا جائے گا، اس کی میوزک ویڈیو تیار ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ انہوں نے اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بھی اس گانے کے حوالے سے مداحوں کو بتایا تھا۔ تب سے ہی ان کے مداح اس گانے کے انتظار میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید