• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ برنگے غباروں سے تیار کیاگیا دلکش کمرہ


اپنے گھر کی دیو اروں کو تصا ویر یا وال پیپر سے تو اکثر لو گ سجا تے ہیں تاہم ایک امریکی شخص نے ہزاروں رنگ برنگے غباروں کی مدد سے ایک دلکش کمرہ تیار کر لیا ہے ۔

2ہزار 6سوغباروں کے ذریعے تیار کردہ اس کمرے کی ناصرف چھت اور دیواریں غباروں سے بنائی گئی ہیں بلکہ کمرے کا تمام فرنیچر اور سجاوٹ بھی رنگ برنگے غباروں کے ذریعے کی گئی ہے۔

اس چھوٹے سے کمرے کو آرٹسٹ نے دو دن کی کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے جس میں غباروں سے بنا ہوا ایک ٹیبل، کرسی، الماری،فانوس اور پھلوں کی ایک ٹوکری بھی رکھی ہے جس سے اس کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین