• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ لے لی، زرداری کا دعویٰ

نواز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ لے لی، زرداری کا دعویٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں، نوازشریف سے مفاہمت نہیں ہوسکتی، میاں صاحب کا ووٹ بنک اب مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں ووٹ میاں صاحب کا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہو گا۔ ایک اورسوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں نواز شریف سے شکایت ہوگی ۔بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔

تازہ ترین