• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 ہزار 300 روپے بڑھ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 ہزار 300 روپے بڑھا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 277 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید