• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی، وزیر دفاع خواجہ آصف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔

اسلام آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم واپس 1948ء والی پوزیشن پر آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں، شملہ معاہدہ دوممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی پر واضح کر دیا تھا کہ اگر بھارت کا رویہ ایسا ہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔

وزارت خارجہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی دو طرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972  میں ہوا تھا، کشمیر سمیت تمام مسائل دو طرفہ طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

قومی خبریں سے مزید