• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2  روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی، کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک کیلئے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جبکہ ڈسکوز کے صارفین پر جون کے بلوں میں11 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید