• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی، 1 شخص ہلاک

روس، سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی، 1 شخص ہلاک

روس کے شہر سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں ایک معمر شخص ہلاک اور دو خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے دہشت گردی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

روس، سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی، 1 شخص ہلاک

حادثہ سوچی شہر کی ایک شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چلتے لوگوں پر چڑھ گئی، حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

تازہ ترین