• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ


فضا میں اُڑاتے ہوئے ہزاروں فٹ کی بلندی سے زمین کی جانب چھلانگ لگانا یقیناًکوئی آسان کام نہیں تاہم اس نوجوان نے تو بہادری کے تمام تر ریکاڑ دتوڑتے ہوئے ایسا دل دہلا دینے والا کرتب پیش کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں ہی روک ڈالیں۔

فن لینڈ کے ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہاٹ ائیر بیلون سے آسمان کی جانب اُڑان بھری تو ایک انوکھے کارنامے کو انجام دینے کی ٹھان لی۔

Antti Pendikainenنامی اس نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کا ارادہ کیا تھا تاہم جب چھلانگ لگانے کا وقت آیا تو اس نے اپنا پیرا شوٹ اُتار کر زمین کی طرف اُچھال دیا اور اپنی شرٹ بھی اُتار کر پھینک دی تاکہ اسے کسی قسم کا سہارا نہ ملے اور وہ یہ اسکائی ڈرائیونگ اسٹنٹ بغیر حفاظتی اقدامات کیانجام دے۔

اسی اندازمیں جب اپنے ساتھیوں سمیت اس نوجوان نے ہاٹ ائیر بیلون سے چھلانگ لگائی تو پوری دلیری اور جرات سے اپنا ایڈونچر پورا کرنے لگا۔

جیسے ہی زمین سے فاصلہ کم رہ گیا تو اس نوجوان کے ساتھی نے اپنا پیراشوٹ کھولا اور یہ اس سے لٹک گیااور اپنا اسٹنٹ کامیابی سے انجام دے کر زمین تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین