• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پرحملے کےملزمان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت میں لیاری میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پرحملے سے متعلق کیس میں مقدمے میں نامزد پی ایس 107سے ایم کیوایم کے امیدوار رفیق ہنگورو، جنرل کونسلر کبیر ہنگورو، نوید اور احمد کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےجان بوجھ کر سیاسی مخالفین کو مقدمےمیں نامزد کیا ہے۔ مقدمے میں پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے،لیاری کے مکینوں نے سہولیات کے فقدان پر بلاول کے سامنے احتجاج کیا۔
تازہ ترین