• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج شام زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 54 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا۔

واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک 29 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آنے والی اس زلزلے کی شدت 2.1 اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ زلزلے کا جھٹکا دوپہر 2 بج کر 23 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

قومی خبریں سے مزید