• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم کی طبیعت بہت خراب ،لیکن اتنی خراب نہیں،زرداری

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں نواز شریف کے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس فیصلے سے فائدہ ہوگا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ تک جائے گا۔ کل کہا تھا نواز شریف سیاسی پناہ لیں گے ابھی ان کے پاس ریلیف کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہے ۔ لوگ سمجھیں گے انھیں برے وقت میں چھوڑنا نہیں چاہیے ۔بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہت خراب ہے لیکن اتنی خراب نہیں۔ڈاکٹر عاصم کی بیگم کو بھی کینسر ہے ان کو تو جانے نہیں دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پنجاب ہم نے دیاانھوں نے کبھی جمہوریت کو اہمیت نہیں دی، ووٹ بینک ابھی بھی نواز شریف کا ہے شہباز شریف کا نہیں ہے۔ ہم نے کہا تھا پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ سے فیصلے پر تیار نہ ہوئے۔ زرداری نے کہا کہ سیاست میں مداخلت بڑھ چکی ہے لوگ نظریاتی سیاست سے دور ہورہے ہیں۔ ہماری پوزیشن ہر صوبے میں ا چھی ہے ۔ جمہوریت کتنی بھی کمزور ہو آمریت سے بہتر ہے ۔ صدر زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ججز بھی انسان ہیں اگر انھیں دیوار سے لگائیں گے تو وہ بھی رد عمل دیں گے۔ زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کون بیٹھے گا؟ کوئی جماعت عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ کیا عمران خان اتنی اکثریت لے لیں گے کہ اکیلے حکومت بنا لیں۔
تازہ ترین