عام طور پر جب پانی کی مین پائپ لائن پھٹتی ہے تو آس پاس کاپورا علاقہ سیلاب سے متاثرہ جیسا منظر پیش کررہا ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دن چین میں دیکھنے کو ملا جب مین ہول اچانک پھٹ پڑا اورزمین سیکئی فٹ بلندپانی کا فوارہ پھوٹ پڑا۔
اس رہائشی علاقے میں مین ہول پھٹنے سے نہ صرف پورا علاقہ دریا کا منظر پیش کرنا لگابلکہ قریب سے گزرتی گاڑیاں اور راہگیربھی ا سکی زد میں آئے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مین ہول پھٹنے سے کئی فٹ اونچے فوارے میں سے پانی فضا میں بلند ہونے لگاتوٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔پائپ لائن پھٹنے کے بعد مقامی انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوگئی اور مین ہول کی مرمت کا کام شروع کروادیا گیا۔