• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے مصافحے کے بھونڈےاندازسے پرتگالی صدر خوفزدہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مصافحہ کے بھونڈے اندازسے کون واقف نہیں جو ہاتھ ملاتے ہیں توصرف ہاتھ ہی نہیں پورے انسان کو ہلا دیتے ہیں جن کی ضرورت سے زیادہ گرمجوشی سامنے والے کو چونکا دینے کیلئے کافی ہوتی ہے ۔

ٹرمپ کے مصافحے کے بھونڈےاندازسے پرتگالی صدر خوفزدہ

حال ہی میں ٹرمپ کے اس انداز سے خوفزدہ پرتگالی صدر Marcelo Rebeloخوب تیاری کر کے آئے اور جیسے ہی ٹرمپ سے مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھایاتو اس سے قبل کہ ٹرمپ ان سے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ ملاتے پرتگالی صدر نے ٹرمپ کے انداز کی نقالی کی اور اسی انداز میں ٹرمپ کا ہاتھ اپنی جانب زور دار جھٹکے سے کھینچتے ہوئے ان سے مصافحہ کیا۔

ٹرمپ کے مصافحے کے بھونڈےاندازسے پرتگالی صدر خوفزدہ

عالمی رہنماؤں کے ساتھ بے ڈھنگی گرم جوشی کا مظاہرہ ٹرمپ اکثر کرتے رہے ہیں اور جاپان کے وزیرِ اعظم سے لے کرفرانسیسی صدر میکرون ، جسٹن ٹروڈو اوربرطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے کا بھی گرمجوشی سے ہاتھ تھامے نظر آئے ۔

تازہ ترین