• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں زیرِ آب موسیقی کے34ویں سالانہ میلے کاانعقاد


ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکا کی فلوریڈا کیز نیشنل میرین سینکچوری میں زیرِ آب موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔

اس 34ویں زیرِ آب کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے کم وبیش 500 غوطہ خور منفر د ملبوسات زیب تن کرکے گہرائی میں اُترے اور اپنے واٹر پروف موسیقی کے آلات کے ذریعے نامور موسیقاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے نظر آئے۔

خشکی کے بجائے 60سے 70 فٹ پانی کی گہرائی میں منائے جانے والے اس دلچسپ ایونٹ میں شائقین منفرد ملبوسات پہن کر شرکت کرتے ہیں اور سمندر کے اندر موسیقی کی دھنوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔

تازہ ترین