• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی جلانے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی


بھارت میں شوہر نے بیوی کو روٹی جلانے پر ’طلاق‘ دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے غلطی سے روٹی جلانے پر اسےطلاق دے دی۔

24 سالہ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ شوہر نے نہ صرف اسے تین مرتبہ طلاق دی بلکہ اسے زبردستی اپنے گھر سے باہر بھی نکال دیا۔

اے ایس پی ’بنسھراج یاویو‘ نے بھارتی اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔

اے ایس پی یاویو نے مزید بتایا کہ خاتون کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلاق سے کچھ روز قبل شوہر نے اسےسگریٹ سے بھی جلایا تھا۔

تازہ ترین