• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق رئیسانی سے ملنے والے اربوں روپے، جائیدادوں کے کاغذ بلوچستان حکومت کے حوالے

مشتاق رئیسانی سے ملنے والے اربوں روپے، جائیدادوں کے کاغذ بلوچستان حکومت کے حوالے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سے برآمد کی گئیں ایک ارب 25کروڑ روپےمالیت کی جائیداد کی قانونی دستاویزات صوبائی حکومت کے حوالے کر دیں مشتاق رئیسانی کو کرپشن کے الزام میں 6 مئی 2016 کو سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپے کے دوران 73 کروڑ روپے کے نوٹ، 4 کروڑ روپے کا سونا، پرائز بانڈ، سیونگ سرٹیفکیٹس، ڈالر اور پاؤنڈز کی گڈیاں اور مختلف جائیدادوں کے کاغذات ملے تھے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ دستاویزات اور چابیاں نیب ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کے حوالے کیں۔تقریب میں چیف سیکریٹری اختر نذیر، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے مشتاق رئیسانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، یہ وہ دولت ہے جو چوری نہیں کی گئی بلکہ بلوچستان کے وسائل اور خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا، اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین