• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کے مداح نے فلم 'زیرو کے ٹیزر کی کاپی بنا ڈالی


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد یوں تو کروڑوں میں ہے لیکن ان کروڑوں میں ایک فین ایسا بھی ہے جس نے اپنے ہیرو کو متاثر کردیا ہے۔ جی ہاں ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رُخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مداح کی جانب سے بنائے گئے فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کی اینی میٹڈ ورژن نہ صرف شیئر کیا بلکہ اُس فین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کنگ خان کے مداح نے فلم 'زیرو کے ٹیزر کی کاپی بنا ڈالی

فلم’زیرو‘ میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جبکہ کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر فلم کا حصہ ہیں ۔

’زیرو‘ اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔


تازہ ترین