• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان

کراچی کے شہریوں کو بادلوں کے کھل کر برسنے کا شدت سے انتظار ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد ہے، جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں صبح 8 بجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق لاہور، تربت، پڈعیدن، گوادر، بدین، لسبیلہ، مٹھی اور سکھر میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خان پور، لاڑکانہ، موئن جو دڑو، نوابشاہ میں درجہ حرارت 31ڈگری جبکہ دادو، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد میں درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جھنگ، جوہر آباد، ملتان، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج ملتان شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔

ادھر گجرات اور گرد و نواح میں بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔

تازہ ترین