• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مجرم اعظم آگئے، 300ارب واپس کر دیں‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ مجرم اعظم آگئے، میاں صاحب 300ارب روپے واپس کر دیں۔

اسلام آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ جیل جاتےہیں، تبدیلی آگئی ہے، جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آ جائے گی، انتخابات میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔

عمران خان نےکہا کہ اللّٰہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا، ایک جاتا تھا دوسرا آجاتا تھا، ملک کو قرضوں میں پھنسا دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم کرپشن پر قابو پانے کے لیے نیب کو مضبوط کریں گے، ہم ٹیکس چوروں کو ایف آئی اے اور نیب کے حوالے کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 8 ہزار ارب روپیہ پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، کےپی میں تعلیم اورصحت کےلیے جو کام کیے وہ ملک بھرمیں کریں گے۔

تازہ ترین