• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں پانی کا بحران، علاقہ مکینوں کا میراں ناکہ پل پر احتجا ج

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لیاری کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کے خلاف علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور ہفتہ کی شب شہریوں کی بڑی تعداد میراں ناکہ پل پر جمع ہو گئی اور سڑک کو بلاک کر کے احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی ،سڑک کی بندش سے علاقے میں ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا جبکہ شیر شاہ جانے والے ٹریفک بھی معطل ہو گیا ،احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
تازہ ترین