• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ، کے پی کے اور بلو چستان میں پیپلز پار ٹی کا سورج غروب ہو چکا،لال چند مالہی

کنری ( نامہ نگار)پا کستان تحڑیک انصاف کے سینئر رہنما و سا بق ایم این اے لا ل چند مالہی نے کہا ہےکہپنجاب ، کے پی کے اور بلو چستان میں پیپلز پار ٹی کا سورج غروب ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں اپنی مدت پوری کر نے والی پیپلز پا رٹی کی حکومت نے دس سال سندھ میں کو ئی تر قیاتی کام نہیں کرائے مگرانتخا بات کا مرحلہ شروع ہو تے ہی ترقیا تی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے ، 10جولائی کو جاری کی گئی بینظیرانکم سپور ٹ پروگرام کی قسط انتخا بی نتائج میں اثر انداز ہو نے کی ایک ناکام کو شش ہے،پا کستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عوام میں با شعور اجا گر کیا ہے ،اب ہر حلقے میں پی پی کے امیدواروں سے ان کی کارکردگی پر سوالات ہو رہے ہیں، ان خیا لا ت کا اظہار نہوں نے کنری کے قریب بسٹاں میں ما لہی برادری کی جا نب سے منعقدہ پر ہجوم کارنر میٹینگ سے خطاب کے دوران کیا اس مو قع پر ان کے ہمراہ صوبا ئی نشت پی ایس 53 کے لئے پی ٹی آئی کے نا مزد امیدوار ڈاکٹر دوست محمد میمن و دیگر بھی موجود تھے، ا،انہوں نے مزید کہا کہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا پیغام لے کر آپ کے پاس آیا ہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو ایک نظریے کا نام تھاجو ان کے ساتھ ہی ختم ہو گیا اب یہ ایک مخصوص ٹولہ ہے جو ان شہدوں کے نام پر سندھ کی عوام کو بھوک افلاس و بے روزگاری دے رہا ہے پنجاب ، کے پی کے ،بلو چستان میں پیپلز پار ٹی کا سورج غروب ہو گیا ،آنے والے انتخابا ت میں سندھ سے بھی زرداری لیگ کا خا تمہ ہو جا ئے گا، اس موقع پر کنری کی مہاراج ، لوھار،بھٹی، اورمسیح برادریوں سمیت دیگر برادریوں کی جانب سے این اے 220 پرپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی اور صوبا ئی نشت پر ڈاکٹر دوست محمد میمن کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین