• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ مسجد کے سامنے سے 5غیر قانونی سٹال ہٹا دئیے گئے

پشاور(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے اشرافیہ مسجد کے سامنے سے پانچ غیر قانونی سٹال کو ختم کردیا جبکہ مذبح خانے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر کنٹریکٹر کو دفتر طلب کرلیا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے علی الصبح چار بجے سول کوارٹر میں واقع کینٹ مزبح خانہ کا دورہ کیا جہاں پر صفائی کی ناقص صورتحال سمیت بکروں وغیرہ پر مزدور خود مہر لگا رہے تھے جس پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ نے کنٹریکٹر کو مزدوروں کے میڈیکل سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کیساتھ دفتر طلب کر لیابعد ازاں کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے عوامی شکایات پر صدر میں واقع بابو محلہ ‘ پیر شاہ زیب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مسجد اشرافیہ کے سامنے سے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے پانچ سے زائد سٹالوں کو ختم کردیا جبکہ مسجد اشرافیہ کا راستہ عوام کیلئے کھول دیا گیا۔
تازہ ترین