• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون قوم انتشار کی وجہ سے مسائل میں گھری ہوئی ہے‘ اے این پی

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما خانزادہ مصطفی خان اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ فکر باچا خان میں ہی پشتون قوم کی بقا ہے آج پشتون کو جتنے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے وہ باچا خان کی فکر سے روگردانی کی وجہ سے ہے اور پشتون دیگر اقوام سے پیچھے ہیں اپنے اکابرین کی سوچ و فکر کو بھلا کر غیروں کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے آج قوم تباہی سے دو چار ہے اور دہشتگرد ہمیں چن چن کر مار رہے ہیں جس میں ہماری جماعت سے تعلق رکھنے والے لیڈران اور کارکنان شامل ہیں باچا خان کے امن کے فلسفے کو دوام دینے کیلئے جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں جس سی باچا خان کی روح کو تسکین مل رہی ہے انہوں نے کہا بے این پی پشتون قوم کے تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے جس کا تسلسل جاری رکھیں گے دہشتگرد اپنے بزدلانہ حملوں سے پشتون قوم کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتے انہوں نے کہا بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پشتونوں کیلئے باعث فخر ہے پشتون قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اے این پی کا ساتھ دے تو ملی مشر اسفند یار ولی خان اور صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی قوم کو با وقار اور خوشحال مستقبل فراہم کریں گے ۔
تازہ ترین